![]() |
| دریاؤں کا سنگم |
دریاؤں کا سنگم - Confluence of Rivers
زمین پر بہنے والا ہر دریا دراصل ایک بڑے نظام کا حصہ ہوتا ہے, بڑے بڑے دریا عموماً ایک پہاڑ یا پہاڑوں کے سلسلوں کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں. دریا کو وجود میں لانے والے پانی کے منبع کو ہیڈ واٹرز headwaters کہتے ہیں جو کہ زمین یا پہاڑوں سے پھوٹتے پانی کے چشمے , بارش , برف یا برف کے پہاڑوں کے پگھلنے پر بنتے ہیں اور ان ہیڈواٹرز کا قدرتی طور پر ایک راستے پر بہتے ہوئے آگے بڑھتے جانا ہی دریا کی حسین صورت پیدا کرتا ہے اور یہ دریا آخر کار کسی بڑے پانی کے ذخیرے میں جا کر اپنا وجود کھو دیتے ہیں, جس جگہ دریا کسی جھیل یا سمندر یا دوسرے دریا میں بہتے ہوئے ملتا ہے دہنِ دریا river mouth کہا جاتا ہے.
علم جغرافیہ یا جیوگرافی میں دو یا زائد الگ الگ بہتے ہوئے پانی کے دھاروں کا ایک دوسرے سے ملنا اور بڑے پانی کا دھاراکا روپ دھار لینے کو کنفلوینس confluence کہتے ہیں .مکمل اور درست بات یہ ہے کہ ایک بڑا دریا تشکیل دینے کے لئے جو چھوٹے دریا یا ندیاں اپنا حصہ ڈالتے ہیں, انہیں ٹرائبیوٹری tributary کہتے ہیں اور یہ ٹرائبیوٹریز tributaries دنیا کے مختلف حصوں میں بڑے دریا سے آکر ملتے ہیں اور جب یہ ٹرائبیوٹریز یا چھوٹے دریا یا ندیاں ایک بڑے دریا سے آکر ملتے ہیں تو اسے دریاؤں کا سنگم یا Confluence of rivers کہتے ہیں.
چھوٹے دریاؤں یا ٹرائبیوٹریز tributaries کا بڑے دریا سے مل کر بہنا ایک بڑے مین اسٹریم main stream کو جنم دیتا ہے, اور اس بننے والے مین اسٹریم کو کبھی کبھی ایک نئےدریا کا نام بھی مل جاتا یے اور جس کے نتیجے میں اکثر و بیشتر ایک دو رنگت کا حامل ایک حسین دریا وجود میں آتا ہے, مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ جو تحقیق و تفتیش کو صرف عیاشی اور اس عمل کا ارتکاب کرنے والوں کو بھی خاطر میں نہیں لاتے اور دو رنگے دریا کے متعلق طرح طرح کی غیر سائنسی باتیں بنا کر اس کے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں.
🌊 دنیا کے مختلف دریاؤں میں دو رنگی کسی دوسرے دریا یا ندی کے پانی میں شامل مختلف معدنی اجزا اور مختلف کثافت و درجہ حرارت رکھنے کے باعث پیدا ہوتی ہے یہ دو رنگی زیادہ فاصلہ طے ہونے پر کم ہوتی جاتی ہے.
جیسا کہ یہ عام بات ہے کہ آپ مختلف کثافت رکھنے والے پانی کو ایک دوسرے سے ملائیں گے تو ان میں کچھ دیر تک رنگوں کا فرق ظاہر ہوگا کیونکہ فوری طور پر یہ ایک دوسرے ضم ہو کر ایک ہی رنگ میں رنگ جانے سے قاصر ہوں گے. اگر ایک دریا کا پانی صاف ہو اور ٹھنڈا ہو اور دوسرے دریا کا پانی گدلا ہو جس میں گارا, مٹی اور دوسرے نمکیات و معدنیات کی مقدار زیادہ شامل ہو اور اس کا درجہ حرارت بھی دوسرے دریا کے پانی کی نسبت بلند ہو, تو یہ دونوں کی کثافت میں فرق پیدا کر دے گا , دونوں دریا ایک دوسرے میں فوری ضم ہونے سے قاصر ہوں گے تھوڑے وقت اور فاصلہ طے کر نے پر یہ دورنگا بہتا دریا واپس اپنی کثافت میں توازن بحال کر لے گا اور ایک ہی رنگ میں نمایاں ہو جائے گا.
