![]() |
| لسی کے فوائد |
*دہی کی لسی ایک صحت مند مشروب*۔
*لسی ایک مشہور مشروب ہے جس کے درج ذیل فائدے ہیں*
1👈 لسی پینے والے کو کبھی دل کا عارضہ نہیں ہوتا۔ بشرطیکہ وہ پکی لسی ہو، یعنی مکھن نکال کر استعمال کی جائے۔
2۔👈 لسی کے اندر ایسے جراثیم ہوتے ہیں جن کی خاصیت ہے کہ وہ پیٹ میں جاتے ہی امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے جنگ شروع کر دیتے ہیں اور ان پر غالب آجاتے ہیں، لہٰذا انسانی جسم مختلف بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
3۔ 👈لسی کے استعمال سے مرض سنگرہنی بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے بلکہ یہ مرض ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتا ہے۔ تندرست آدمی اگر لسی کا استعمال موسم کی مناسبت سے کرتا رہے تو مختلف امراض سے بچا رہتا ہے۔
4۔👈 لسی کے استعمال سے ثقیل اور نا قابل ہضم غذائیں بھی ہضم ہو جاتی ہیں کیونکہ اس کے اندر کیلشیم، میگنیشم، پروٹیم، سوڈیم، فاسفورس، کلورین، سلفر وغیرہ جیسے نمکیات ہوتے ہیں۔ اس سے گوشت اور ہڈیوں کی پرورش بھی ہوتی ہے۔
5۔👈 اس کے استعمال سے انتڑیوں میں خون کا دورہ بڑی تیزی سے ہونے لگتا ہے اور اس طرح وہ تمام مضر مادوں سے صاف ہو جاتی ہیں۔
6۔👈 لسی کے استعمال سے بڑھاپا جلد نہیں آتا۔
7۔👈 تازہ اور میٹھی لسی سے انتڑیوں میں زہر پیدا کرنے والے جراثیم فوراً ہلاک ہو جاتے ہیں۔
8۔👈 قوت ہاضمہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
9۔👈 لسی کی تاثیر سرد تر ہوتی ہے جس لسی سے اچھی طرح بلو کر مکھن نکال لیا جائے وہ ہلکی، زود ہضم اور طاقت بخش ہوتی ہے۔
10۔👈 جن لوگوں کو اکثر زکام رہتا ہو، جوڑوں یا کمر کا درد ہو، نیند زیادہ آتی ہو یا کبھی کبھی بخار آتا ہوانہیں لسی پینے سے مکمل پرہیز کرنا چاہئے۔
11۔👈 بلغمی طبیعت والے اگر لسی کے ساتھ سونٹھ اور سیاہ مرچ پھانک لیں تو بہت مفید ہے۔
12۔👈 گرمی کی شکایت میں لسی میں کوزہ مصری ملا کر پینا فائدہ مند ہے۔
13۔👈 اگر لسی سے مکھن نکالا جائے تو وہ دیر ہضم اور ثقیل ہوتی ہے۔
14۔👈 دہی سے براہ راست لسی بغیر مکھن کے بنانا اور پینا بدن کو موٹا کرتا ہے۔
#نوٹ:
لسی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ دہی کو صاف ستھرے برتن میں جمایا جائے۔ دہی سے مکھن نکالتے وقت ہاتھوں کی صفائی بہت ضروری ہوتی ہے اور مکھن نکالنے کے اوزار بھی صاف ستھرے ہونے چاہئیں اگر دہی جماتے وقت صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو یقیناً وہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے جو دودھ، دہی اور لسی کے فوائد کے زمرے میں آتے ہیں لہٰذا صفائی مقدم ہے، اس کے علاوہ برتن بھی صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔
